14 اکتوبر 2012 - 20:30

مدینہ منورہ میں قائد انقلاب اسلامی کے امور حج دفتر میں مکتب اہل بیت میں رسول اکرم (ص) اور مسلمانوں کی عزت کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا ہے جس میں مختلف اسلامی ممالک کے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی ہے۔

ابنا: مدینہ منورہ میں قائد انقلاب اسلامی کے امور حج دفتر میں ۱۳اکتوبر کو مکتب اہل بیت میں رسول اکرم (ص) اور مسلمانوں کی عزت کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار منعقد ہوا ہے جس میں مختلف اسلامی ممالک کے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ایران کے امور حج وزیارت میں نمائندہ ولی فقیہ اور ایرانی حجاج کرام کے سر براہ حجۃ الاسلام سید علی قاضی عسکر اور عراق اور پاکستان جیسے مسلمان ممالک کے بعض علماء اور دانشوروں نے اس سیمینار سے خطاب کیا ہے۔اس ایک روزہ سیمینار میں اہل بیت علیہم السلام کی نظر میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مکتب اہل بیت میں پیغمبراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عصمت عالم اسلام کی علمی اخلاقی اور ثقافتی تبدیلیوں اور انسانی تمدن میں پیغمبراکرم(ص) کا کردار اور ظلم کے خلاف جنگ اور عدل و انصاف کے قیام میں مکتب اہل بیت علیہم السلام کی خصوصیات جیسے موضوعات پر بحث و گفتگو کی گئی ہے۔.....

/169